sarfaraj alam

Add To collaction

لیکھنی کہانی -01-Oct-2023

اڑ جائیں گے تصویر کے رنگوں کی طرح ہیں, ہم وقت کی ٹہنی پہ پرندوں کی طرح ہیں.

تم شاخ پہ کھلتے ہوئے پھولوں کی طرح ہو, ہم ریت پہ لکھے ہوئے حرفوں کی طرح ہیں.

اِک عمر ترستے ہیں کسی ایک خوشی کو, ہم لوگ بھی بنجر سی زمینوں کی طرح ہیں . دنیا کے لئے کچھ بھی سہی تیرے لئے ہم, مخلص سدا ماؤں کی دعاؤں کی طرح ہیں.

تاریخ کی نظروں میں ہم اک عمر سے محسنؔ, اسکول سے بھاگے ہوئے بچوں کی طرح ہیں.

محسؔن ﻧﻘﻮﯼ

   10
0 Comments